خورشید شاہ حکومت پر برس پڑے کہتے ہیں موجودہ حکومت نے آمریت اور جمہوریت میں فرق ختم کردیا

 خورشید شاہ  حکومت پر برس پڑے کہتے ہیں موجودہ حکومت نے آمریت اور جمہوریت میں فرق ختم کردیا

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ حکومت پر برس پڑے ، کہا کہ ہم اتنے دنوں سے واک آؤٹ کرتے ہیں  بائیکاٹ بھی کیا ، مگر کسی نے کوئی نوٹس تک نہیں لیا ،، کیا کسی نے ہم سے پوچھا کہ ہمیں کیا مسئلہ ہے،؟؟ انہوں نے ہمارے جتنے کارکن اٹھانے ہیں اٹھا لیں ، کوڑے بھی ماریں ،، مگر ہمیں سوالات کا جواب تو دیں ، کسی کو کوئی احساس ،، انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ جوں تو توں ہے  بجلی کی بات بھی چھوڑ دیں تو پانی کا بھی سنگین مسئلہ ہے ،، لوگوں کو پانی تک نہیں مل رہا  کیا پارلیمنٹ کے باہر دھوپ میں جا کر بیٹھ جائیں ؟ ہم آج بھی ایوان کا احترام کرتے ہیں ،، اس لیے آگے نہیں جاتے کہ کہیں پارلیمنٹ کا مذاق نہ بن جائے  موجودہ حکومت نے آمریت اور جمہوریت میں فرق ختم کردیا،حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، وزیراعظم ایوان میں آتے نہیں وزرا کیا آئینگے،چار سالوں میں وزیراعظم کی حاضری چھے فیصد رہی  

Most Popular