عبدالرشید گوڈیل ایم کیو ایم کے اہم ارکان میں شمار کیے جاتے ہیں۔

عبدالرشید گوڈیل ایم کیو ایم کے اہم ارکان میں  شمار کیے جاتے ہیں۔

عبدالرشید گوڈیل سترہ ستمبر انیس سو ساٹھ کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میٹرک تک تعلیم وی ایم پبلک اسکول دھوراجی سے حاصل کی۔رشید گوڈیل نے نیشنل کالج کراچی سے کامرس میں گریجو یشن کیا۔سن دو ہزار میں وہ دھورا جی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔دو ہزار تین میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بورڈ کا حصہ بنے ۔بطور بورڈ ممبر انہوں نے کینیا ،بھارت ،متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کا دورہ کیا۔دو ہزار پانچ میں عبدالرشید گوڈیل نے شہر کے ناظم انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔بطور ناظم انہوں نے بہادر آباد،دھورا جی اور شرف آباد میں ترقیاتی کام کروائے۔دو ہزار چھ میں انہوں نے گلشن ٹاؤن میں بطور کوارڈینیٹر خدمات سر انجام دیں۔دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں انہوں نے ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر این اے دو سو باون سے الیکشن لڑا اور بڑے مارجن سے کامیاب ٹھہرے ۔مئی دو ہزار چودہ میں انہیں عارضی طور پر ایم کیو ایم کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ۔

Most Popular