عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ تحریک انصاف کے کسی فنکشن میں شرکت نہیں کرینگے

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ تحریک  انصاف کے کسی فنکشن میں شرکت نہیں کرینگے

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقربا پروری اور خاندانی سیاست کیخلاف ہے ،،ہمارا دھرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا جس نے مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی سیاسی شعور دیا ،،ریحام خان نے این اے انیس کے امیدواروں کی فرمائش پر ہری پور میں جلسوں سے خطاب کیا ،این اے دو سو چھیالیس میں وہ میری فرمائش پر گئی تھیں کیونکہ ہم کراچی کی خواتین کو اعتماد دینا اور خوف کی فضا سے باہر نکالنا چاہتے تھے،عمران خان نے لکھا کہ آئندہ ریحام خان نہ تو تحریک انصاف کی کسی تقریب کا حصہ ہونگی نہ انہیں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑایا جائے گا اور خیبر پی کے حکومت انہیں کسی قسم کا پروٹو کول بھی نہیں دے گی ،،ریحام خان کے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے وہ سٹریٹ چلڈرن کیلیے کام کرنے میں مصروف ہیں 

Most Popular