پوری قوم شجاع خانزادہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی: احسن اقبال

پوری قوم شجاع خانزادہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اٹک میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے گھر پہنچے۔ اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ ٹیپو سلطان کے مرید تھے ،پوری قوم ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ ہم ایک غیر معمولی صورتحال سے دو چار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید کا لہو نیشنل ایکشن پلان کو نیا جذبہ دیتا ہے،یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ آگے بڑھ رہی ہے۔قوم کو جلد فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوگی

Most Popular