پاناما عملدرآمد کیس کے فیصلے کا اگلا مرحلہ آ گیا
پاناما عملدرآمد کیس کے فیصلے کا اگلا مرحلہ آ گیا، عدالت عظمی کے حکم پر نیب نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا، نیب نے آج سابق وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کو لاہور آفس طلب کیا،، سابق وزیراعظم کی ممکنہ پیشی کے باعث نیب آفس کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کئے گئے، دوسری طرف ذرائع کہتے ہیں کہ نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو نیب کی جانب سے طلبی کے نو ٹس ملے نہ وہ آج پیش ہو نگے
نیب لاہور اور راولپنڈی کی 2 ٹیموں نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے حکم کی روشنی میں نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو لندن فلیٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز کے حوالے سے بیان لینے کیلئے طلب کیا تھا، جبکہ طارق شفیع اور اسحاق ڈار کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے،،نیب نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین کی تصدیق شدہ نقول حاصل کر لی ہیں، شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا، نیب نے شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک دائر کرنے ہیں۔ تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد کریں گے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔