ڈان لیکس پر جمہوریت بچانے کیلئے ان کی قربانی دی گئی: سینیٹر پرویز رشید
ایک ٹی وی انٹرویو میں سینیٹر پرویز رشید نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا،، کہا کہ وہ سیاسی کارکن کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،، جمہوریت ابھی ناتواں ہے اس کو بچانے کیلئے ڈان لیکس کے معاملے پر ان کی قربانی دی گئی اورانہوں نے خوشی سے یہ قربانی دی، سازش کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک بدروح پھرتی رہتی ہے جسے مشرف کا نام دیتا ہوں،، مشرف کی بدروح ہماری سیاسی جماعتوں، سیاسی ذہنوں اور اداروں میں بھی موجود ہے ،، کسی ادارے کا نام نہیں لیتا ، یہ افراد میں موجود ہے،، تحریک انصاف نے اس سوچ کیلئے مہرے کا کردار ادا کیا ہے،، اس سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا،، انہوں نے کہا کہ مشرف کو بیرون ملک بھیجنے میں ان کاکردار نہیں ہے،، مشرف کو روکنے کیلئے حکومت کو تمام ریاستی اداروں کی مدد چاہیے تھی جو انہیں مل نہیں سکی،، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پہلے بھی وزرائے اعظم کو نکالا گیا مگر انہیں لوگ ایک دو مہینے بعد بھول جاتے تھے ،، لیکن اب کی بار جو رد عمل آیا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں آیا