طاہر القادری کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ کینیڈین شہری ہیں:خواجہ آصف
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف عمران خان پر خوب برسے کہا پارلیمنٹ آئین کا سب سے مقتدر ادارہ ہے۔ اس پارلیمنٹ نے آپ کو عزت دی ہے۔ ہم نے پارلیمنٹ کی عزت نہ کی تو کسی ادارے سے عزت کی توقع نہ رکھیں۔ ان بے ضمیر لوگوں کے پاس شرم اور حیا نام کی کوئی چیز نہیں ہےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ آپ کبھی ان راستوں سے ایوان میں نہیں پہنچ سکتے جس پارلیمان کے قائد بننے کی خواہش کرتے ہیں اسی کو صبح شام گالیاں دے رہے ہیں طاہر القادری کے بارے میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھنے والے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ کینیڈین شہری ہے۔ پارلیمان کو گالیاں دینے والوں کو گرفتار کرکے استحقاق کمیٹی کے روبرو پیش کیا جانا چاہیے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہم امریکا کے سہولت کاربنے۔ افغانستان جنگ کے نتائج آج تک بھگت رہے ہیں۔