جاوید کیانی نے شریف فیملی کے لئے جعلی اکاونٹس بنائے
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے سابق افسر انعام الرحمان نےہوشربا انکشافات کیے ہیں،،، انعام الرحمان نے بتایا ہے کہ شریف فیملی پیسے باہر کس طرح لے کر گئی جاوید کیانی نے شریف فیملی کے لئے جعلی اکاونٹس بنائے اور حسین نواز ان کے ساتھ مل کر اکاونٹ چلاتے تھے انعام الرحمان نے انکشاف کیا کہ لاہور موٹر وے میں کرپشن کی گئی ،،حدیبیہ مل کے پیسے موٹر وے کے کمیشن سے آئے فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ انعام الرحمان سمیت تمام گواہوں کو تحفظفراہم کریں تاکہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کراسکیں