ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں گرفتار کر کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں گرفتار کر کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد تھانہ چاکیواڑہ سے رہا کردیا گیا، ذرائع کے مطابق فاروق ستار کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا، فاروق ستار پی ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جب گھر جانے کیلئے گاڑی میں سوار ہوئے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں گاڑی سے اتار لیا جس پر پولیس اہلکاروں اور فاروق ستار کے درمیان بحث و تقرار ہوئی اور بعد میں فاروق ستار کو گاڑی میں وہ اپنے ساتھ بٹھا کر لے گئے تاہم چاکیواڑہ پولیس سٹیشن میں پہنچنے پر قانونی کارروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو 22اگست کی تقریر سننے کے مقدمے میں گرفتا کیا گیا تھا جبکہ دیگر تمام رہنماوں نے ضمانت کروا لی تھی لیکن فاروق ستار نے ضمانت حاصل نہیں کی تھی

Most Popular