پھٹیچروں،ریلوکٹوں کوآئین سےکھیلنے کی اجازت نہیں دینگے نوازشریف دوہزار اٹھارہ کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے,عابد شیر علی

پھٹیچروں،ریلوکٹوں کوآئین سےکھیلنے کی اجازت نہیں دینگے نوازشریف دوہزار اٹھارہ کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے,عابد شیر علی

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کپتان پر خوب برسے کہا یہ لوگ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہتے ہیں, نوازشریف نے چالیس سال کاریکارڈ پیش کیا،ریلوکٹوں کے پاس دس سال کاریکارڈ نہیں۔ پھٹیچرعدالت میں کسی قسم کےثبوت فراہم نہیں کرسکے, پی ٹی آئی والے صبر نہیں کرتے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کرلیں۔ وزیراعظم نوازشریف ہیں، دہزاراٹھارہ کے بعد بھی نوازشریف ہی وزیراعظم رہیں گے, انکا کہنا تھا کہ نواز شریف بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں,عابد شیر علی نے شیخ رشید پر بھی کڑی تنقید کی کہا مجھے تو شیخ رشید کی سیاست کا تابوت نکلتا نظر آرہا ہے, شیخ رشید جیسے ریلو کٹے سے لال حویلی ضرور خالی کرائیں گے۔ ملک میں لوڈ شیڈینگ کے بارے میں انہوں نے دعوی کیا کہ شہروں میں دو سے تین گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں چار لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے, صنعتوں علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی

Most Popular