عالمی عدالت انصاف میں جاکر نوازحکومت جان بوجھ کربھارتی کھیل کا حصہ بنی, شیریں مزاری

عالمی عدالت انصاف میں جاکر نوازحکومت جان بوجھ کربھارتی کھیل کا حصہ بنی, شیریں مزاری

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ اس کھیل کا آغاز جندال کے دوره پاکستان سے ہوا, ملاقات کے بعد بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا اور نواز حکومت بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عملدرامد رکوانے کا موقع میسر آیا, شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قوم کے ساتھ زیادتی کی گئی،عدالت میں کیس ہی مناسب طریقےسےپیش نہیں کیا گیا نہ ہی ہمارے وکلا کی تیاری تھی، انہوں نے کہا کہ ہم عالمی عدالت انصاف کے دائره کار تسلیم کرنےاوربھارت کو جواب دینے کے پابند نہیں تھے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، بھارتی جاسوس کی پھانسی روکوانا اور رہائی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے

Most Popular