ایم کیو ایم کے اعتراضات سے کوئی فرق نہیں پڑتا،پارٹی نے عہدہ واپس لیا تو فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا۔ شرجیل میمن

ایم کیو ایم کے اعتراضات سے کوئی فرق نہیں پڑتا،پارٹی نے عہدہ واپس لیا تو فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا۔ شرجیل میمن

اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے نہیں پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں اور پارٹی قیادت ہی کو جوابدہ ہیں،متحدہ کے اعتراضات سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے اچھے تعلقات ہیں اور اتحادی ہونے کے ناطے اسے ساتھ لے کر چلیں گے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ان کی کوئی ذاتی حیثیت نہیں ہے، پارٹی نے وزارت دے کر ان پر مہربانی کی اور اگر ان سے عہدہ واپس لیا جاتا ہے تویہ فیصلہ بھی انہیں بخوشی قبول ہوگا۔ ذوالفقار مرزا سے ملاقات کو اتفاق قرار دیتے ہوئےوزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی لندن کی ٹکٹ ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی جبکہ ذوالفقار مرزا نے ایک روز قبل بکنگ کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات ان کا ذاتی فعل ہیں جسے پارٹی کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular