یہ میرے خلاف سازش ہے، کچھ لوگوں کو امریکہ میں سویلین سفیر پسند نہیں۔ حسین حقانی

 یہ میرے خلاف سازش ہے، کچھ لوگوں کو امریکہ میں سویلین سفیر پسند نہیں۔ حسین حقانی

واشنگٹن میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے مائیک مولن کو خط لکھنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اور اس حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے ٹی وی اینکرز بلا وجہ بحران پیدا کررہے ہیں، چند افراد یہ طے نہیں کرسکتے کہ کون محب وطن ہے اور کون نہیں۔قبل ازیں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضیا الحق سمیت تمام آمروں کی جانب سے ملک کو پہنچائے گئے نقصان کے ازالے کے لئے ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔پاکستان کوجاپان اورجنوبی کوریا بننے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔ حسین حقانی نے کہا کہ ان کے خلاف وہ لوگ پراپیگنڈہ کررہے ہیں جنہیں عرصہ بعد سویلین سفیر کی تعیناتی پسند نہیں آئی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular