وزیرخزانہ اسحاق ڈار عہدے سے مسعتفی ہو گئے،
نیب ریفرنسز اور صحت کی خرابی،مشکلات پر مشکلات ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا استعفی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادیا گیا ہے جس کے بعد وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار دل کے عارضے کے باعث پچھلے کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں،صحت کی خرابی کے باعث وہ وطن واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے،چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اسحاق ڈارکانام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی تھی، نیب نے اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط بھی لکھا تھا،ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر اسحاق ڈار نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،ذرائع کہتے ہیں کہ استعفی منظور ہونے پر وزارت خزانہ کا قلم دان شاہد خاقان عباسی کے پاس ہی رہے گا، وزارت خزانہ کے امور ماہرین کی ایک ٹیم چلائے گی۔