حمزہ شہباز: عدالتی فیصلوں میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونےچاہییں،

 حمزہ شہباز: عدالتی فیصلوں میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونےچاہییں،

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونےچاہییں، ہم پر مقدمے کوئی نئی بات نہیں، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی مقدمات کا سامنا کیا، طالب علمی کے دور میں چھ ماہ قید کاٹی، کئی سالوں سے مقدمے بھگت رہے ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، قیام امن کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، عدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں لیکن ہمارا دامن صاف ہے اس لیے عدالتوں میں پیش ہوں گے، الیکشن کی راہ ہموار ہو چکی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی، اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے وہ واپس آئیں گے

Most Popular