مصطفی کمال اور فاروق ستار کے ایک دوسرے پر الزمات سے افسوس ہوا: مراد علی شاہ

مصطفی کمال اور فاروق ستار کے ایک دوسرے پر الزمات سے افسوس ہوا:  مراد علی شاہ

سیہون شریف میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شا نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے استعفے کا معلوم نہیں۔ معاملات کو حل کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ ڈاکٹر عاصم نے ذاتی مصروفیات پر پارٹی عہدے سے استعفی دیا ۔ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گی۔ سندھ کی تقسیم کا نعرہ پرانا ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مردم شماری پر وفاق نے تحفظات دور نہیں کئے۔ سندھ میں نوکریاں کم اور امیدوار زیادہ ہیں، نوکریاں میرٹ پر ہی دیں گے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد چوبیس گھنٹے میں ہی ٹوٹ گیا۔ اتحاد بننے پر ہمیں تو خوشی ہوئی تھی۔ اب ایک دوسرے پر الزام تراشی ہورہی ہے۔ دونوں ملکر عوام کی خدمت کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبے اور عوام کے مسائل حل کرنا اولین فرض ہے۔ سانحہ سیہون کے بعد تمام اداروں نے مل کر کام کیا۔ دھماکے کے ملزم گرفتار ہوئے جنہیں سخت سزا دی جائے گی۔

Most Popular