مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کرنے والے لوگ ناکام ہوں گے, رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز

 مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کرنے والے لوگ ناکام ہوں گے, رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز

مریم نواز شریف حلقہ این اے 120 میں ایک بار پھر سے ان ایکشن نظر آئیں۔۔۔ انہوں نے علاقے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا, اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کو ڈریا جارہا ہے یا نہیں ڈریا جارہا لیکن اب وقت بدل گیاہے،لوگ اب کسی سے نہیں ڈرتے, مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں مجھے تو نظر نہیں آرہے ہیں, مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازش کرنے والے لوگ ناکام ہوں گے, شیر دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں ایک بار پھر دھاڑے گا, مریم نواز نے کہا کہ جب بھی حلقے میں اتی ہوں علاقے کی عوام سے بہت زیادہ پیار ملا،اس موقع پر انہوں نے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے اور پارٹی ورکرز کو متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی

Most Popular