الیکشن 2018 کے لیے نئے قانون کے مطابق تیاریاں شروع
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اگلے ماہ سے پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کرے گا اور ٹریننگ کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا، ہہلے مرحلے میں ایک سو لیڈ ٹرینر کو ٹریننگ دی جائے گی، اس کے بعد ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دی جائے گی اور ان کی تعداد اٹھائیس سو ہو گی، اس کے علاوہ ماسٹر ٹرینرز کو ڈویژن کی سطح پر ٹریننگ دی جائے گی، جو کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہونگے، ماسٹر ٹریننگ کا عمل مکمل کر کے انتخابی عملے کو ٹریننگ دی جائے گی، انتخابی عملے کی کل تعداد چھ لاکھ باسٹھ ہزار ہے۔