بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارساز پہنچے اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی،،، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،،، اس موقع پر تھوڑی بدنظمی دیکھنے میں آئی،،، جس کے باعث بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے ، پی پی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت بین الاقوامی سازش کی قیادت صدر پرویز مشرف کر رہے تھے، 2018 کے شروع میں سازش میں ملوث لوگ سامنے آئیں گے۔ رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کارساز واقعہ میں جاں بحق افراد کی قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ان کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود جیالوں نے محترمہ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ 2007 میں محترمہ بے نظیر بھٹو وطن واپس آنے کے بعد ریلی کی قیادت کر رہی تھیں تو کارساز پہنچنے پر ان کی ریلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 177 افراد جاں بحق اور 600 کے قریب زخمی ہوئے تھے ، ان کی یاد میں پیپلز پارٹی ہرسال یوم شہدا مناتی ہے