عمران خان کی یقین دہانی پرتحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں نے بنی گالہ میں سولہ روزسے جاری دھرنا ختم کردیا
بنی گالا میں تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،،دشمن کواس کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن بلوچستان کوتوڑنا چاہتے ہیں،دشمن بلوچستان کو توڑنے کے لیے افغانستان کے ذریعے پاکستان آتا ہے. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شمالی بلوچستان کے کارکنوں کوان کے جائزہ مطالبات منظورکرانے کی یقین دہانی کرائی،،انھوں نے کہا کہ مظاہرین کے جائزہ مطالبات کے لیے عاطف خان کی ڈیوٹی لگا دی ہے،عاطف خان مظاہرین اوریارمحمد رند سے ملاقات کریں گے،،شمالی بلوچستان کے کارکنوں نے عمران خان کی ہدایت پربنی گالہ کے باہرسولہ روز سے جاری دھرنا ختم کردیا