قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، امید ہے پاناما فیصلہ کرپشن کے خلاف آئےگا,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

 قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، امید ہے پاناما فیصلہ کرپشن کے خلاف آئےگا,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

چند گھنٹوں بعد پاناما لیکس بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنیوالا ہے اس حوالے سے جب وقت نیوز نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ جتناوقت لیاگیا ہے امیدہے فیصلہ تفصیلی آئےگا لیکن فیصلے میں صرف نصیحتیں نہ ہوں بلکہ ایسا ہو کہ کرپشن کرنیوالوں کو سزائیں بھی ملیں اور مستقبل میں اس کا تدارک بھی ہو, سابق وزیر داخلہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمن ملک کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق میری توقعات وہی ہیں جو عام پاکستانی کی ہیں لیکن فیصلہ ایسا آنا چاہیے جو ملک و قوم کےلئے بہتر ہو اور ایسی سمت فراہم کی جائے تاکہ چیزیں بہتری کی جانب جائیں, پارلیمنٹ کی گیلریوں سے لے کر پارلیمانی کیفے ٹیریا تک پاناما کا ہنگامہ ہی موضوع بحث رہا، عوام کی طرح ارکان پارلیمان بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے شدت سے منتظر ہیں

Most Popular