پاناما کا فيصلہ ملکی تاريخ ميں اہم موڑ ثابت ہو گا,سابق وزيراعظم راجہ پرويز اشرف

 پاناما کا فيصلہ ملکی تاريخ ميں اہم موڑ ثابت ہو گا,سابق وزيراعظم راجہ پرويز اشرف

سابق وزيراعظم راجہ پرويز اشرف لاہور کی احتساب عدالت میں غير قانونی بھرتی کیس کی سماعت ميں پيش ہوئے،، جہاں جج کی چھٹی ہونے کے باعث سماعت چھ مئ تک ملتوی کر دی گئی،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزيراعظم نے کہا کہ پانامہ کیس کے فيصلے سے ملکی تاريخ پر گہرے نتائج مرتب ہوں گے،، اس بات کا جائزہ لينے کی ضرورت ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمين کی بھرتی کرنے والا وزيراعظم احتساب عدالت ميں موجود ہے،، جبکہ دوسری جانب پانامہ ليکس جیسا بڑا معاملہ ہے، راجہ پرويز اشرف کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹی کی تاريخ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے آصف علی زرداری تک ہم سب نے عدالتوں ميں اپنی بے گناہی ثابت کی،، جيسے ہم اپنے ليے انصاف کی توقع رکھتے ہيں اسی طرح پانامہ کيس ميں بھی انصاف پر مبنی فيصلہ ہو گا

Most Popular