پاناما کیس کے فیصلہ سے ریاست مضبوط بھی ہوسکتی ہےاورفیصلہ ریاست کو کمزور بھی کرسکتا ہے:خورشید شاہ

پاناما کیس کے فیصلہ سے ریاست  مضبوط بھی ہوسکتی ہےاورفیصلہ ریاست کو کمزور بھی کرسکتا ہے:خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پانامہ کیس فیصلے کے بارے میں کہا کہ فیصلے میں تاخیر سے سوالات نے جنم لیا۔ پاناما کیس کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اوراس سےریاست کمزور بھی ہوسکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ
ماضی کو دیکھیں تو واضح ہے اور ہوسکتا ہے کہ کل کوئی معجزہ ہوجائے۔ بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاناما کیس پر بلا وجہ قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ۔پاناما فیصلےکا انتظارکرنےسےکوئی طوفان نہیں آئےگا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہونیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ سب سکیولر ایجنڈے کی کڑیاں ہیں۔ توہین مذہب قانون کسی صورت تبدیل نہیں ہونےدیں گے۔

Most Popular