وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا انسانیت سے محبت اور بے لوث خدمت کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انسانیت سے محبت اور بے لوث خدمت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ انسانیت سے دوستی کے لئے بے لوث خدمات کے بغیر پْرامن و فلاحی معاشرہ کا وجود ناممکن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کرے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کی پہچان اوراثاثہ تھے۔ انہوں نے خدمت خلق کی عظیم بنیاد ڈالی۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ انسانیت سے محبت کی بہترین مثال تھیں۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ ڈاکٹر روتھ کی کوششوں سے پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا۔