الیکشن کمیشن کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی عمران خان کےتوہین آمیز ریمارکس پر شروع کی گئی
الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کےقابل سماعت ہونے کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی عمران خان کےتوہین آمیز ریمارکس پر شروع کی گئی، تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان غیرضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے وکلا کی تبدیلی اور مختلف طریقوں سے تاریخیں لی گئیں، بابر اعوان وکیل مقرر ہوئے تو موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس سماعت کا اختیار ہی نہیں، تفصیلی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو روپا ایکٹ انیس سوچھہترکے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیاگیاہے، فیصلے میں توہین عدالت آرڈیننس دوہزارتین اورآئین کے آرٹیکل دوسوچارکاحوالہ بھی دیا گیاہے، یہ بات بھی واضع کی گئی کہ کمیشن کے اختیارات کو آئین کے آرٹیکل دوسوبائیس کے تابع نہیں کیا جا سکتا