کارکن اس بار دھاندلی ہونے دیں گے نہ نتائج چرانے دیں گے,سابق صدرآصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہورڈویژن کا اجلاس ہواجس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔۔۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہناتھا کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا تھا،، ہے اور رہے گا, لاہور کا ضمنی الیکشن سنجیدگی سے لڑا جائے،آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب بھی پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔۔۔انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ مک گیا تیرا شو نواز،گو نواز گو نواز۔عدالتی فیصلے سے میری بات سچ ثابت ہوئی۔۔کارکن اس باردھاندلی ہونے دیں گے نہ نتائج چرانے دیں گے۔۔ کارکن گلی محلے میں پھیل جائیں ووٹرز کو بتائیں کہ پیپلزپارٹی میدان میں ہے۔۔۔عید کے لئے سندھ جاوں گا لیکن عید کے فوری بعد پھر لاہور میں ڈیرے ہوں گے