قومی اسمبلی کی قرارداد پر بنگلہ دیش میں پاکستان کے سفیر کی طلبی غیراخلاقی اور غیرجمہوری رویئے کی عکاسی ہے۔ لیاقت بلوچ

قومی اسمبلی کی قرارداد پر بنگلہ دیش میں پاکستان کے سفیر کی طلبی غیراخلاقی اور غیرجمہوری رویئے کی عکاسی ہے۔ لیاقت بلوچ

منصورہ سے جاری بیان کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اپنے ملک کو تباہ اور عوام کا قتل عام کرا رہی ہیں جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے ہیں ۔ بنگلہ دیشی ریپڈ ایکشن فورس گھروں میں گھس کر بے گناہ بنگلہ دیشیوں کا وحشیانہ قتل کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی سربراہی میں بھارتی غلامی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستانی حکومت فوری طور پر بنگلہ دیشی سفیر کو طلب کرے اور بنگلہ دیش حکومت کے رویہ پر سخت احتجاج کیا جائے، لیاقت بلوچ نے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے اے پی سی کے متفقہ موقف کی روشنی میں طالبان سے مذاکرات کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular