جے آئی ٹی میں پیشی،رحمن ملک پاکستان پہنچ گئے۔

جے آئی ٹی میں پیشی،رحمن ملک پاکستان پہنچ گئے۔

سابق وزیرداخلہ اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس پہنچ گئے۔سینیٹررحمان ملک کو جے آئی ٹی نے 23جون کو طلب کر رکھا ہے۔رات گئے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے حق اور سچ کی بات کریں گے انہیں اللہ تعالی کے علاوہ کسی کا ڈر نہیں ہے۔ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ اپنی رپورٹ اور شریف برادرا ن کے خلاف اس وقت کے صدرکولکھے گئے خط پرقائم ہوں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

Most Popular