عمران خان اشتہاری اور بھارتی فرم کے ملازم رہے ہیں۔ دانیال عزیز

عمران خان اشتہاری اور بھارتی فرم کے ملازم رہے ہیں۔ دانیال عزیز

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے درخواست دی،تحریک انصاف نے آج تک کون سا کوئی انصاف کیا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اشتہاری اور بھارتی فرم کے ملازم رہے ہیں۔پیر کو عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی پاسداری کرتے ہیں، مخالفین نے بلا ثبوت توہین عدالت کی درخواست دی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے درخواست دی۔دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، میرے خلاف کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، کبھی بھی اداروں کی تضحیک یا نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں، تحریک انصاف نے کون سا انصاف کیا، عمران خان کے پاس 1997 کا ریکارڈ بھی نہیں،جب کہ نواز شریف نے اپنی 3نسلوں کا حساب دے دیا، عمران خان بھارتی فرم کے ملازم رہے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے، مگر ن لیگ ہر احتساب کیلئے تیار ہے۔

Most Popular