عمران خان :مغرب میں فرشتے نہیں وہاں سسٹم ہے، جو کرپشن کرتا ہے پکڑاجاتا ہے
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ اکٹھےہوگئےہیں،عوام کو لوٹا جارہا ہے، انکےشورمچانےکیوجہ یہ ہےنوازشریف کیخلاف کیس آیاتوباقیوں کی باری بھی آئیگی، مغرب میں فرشتے نہیں وہاں سسٹم ہے، جو کرپشن کرتا ہے پکڑاجاتا ہے، آصف زرداری اور نوازشریف کےماتحت فرشتے بھی لگادیں تب بھی کرپشن نہیں رکے گی، پاناما کیس فیصلہ کرےگاپاکستان کس طرف جاتاہے
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ اور موہنجودڑو میں زیادہ فرق نہیں سندھ میں چلے جائیں تو سڑکیں صرف کاغذوں پر بنی ہیں،، اس ملک میں کرپشن کا ٹیلنٹ خوفناک ہے ، یہ ٹیلنٹ یہاں سے پیسا چوری کرکے دبئی بھیج دیتا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو پالش کرنے کا سسٹم نہیں تو آپ ٹیلنٹ کو دکھا نہیں سکتے، 20 کروڑ افراد میں سے ہمار ایک بھی فرد اولمپکس میں نہیں جاتا ، ہمارےزمانےمیں پاکستان کرکٹ ٹیم سپرپاورتھی،،، پاکستان میں کرکٹ کا جتناٹیلنٹ ہےشاید ہی دنیامیں ہو ،کسی بھی ملک میں وزیراعظم کرکٹ چیئرمین کو تعینات نہیں کرتا،، جب وزیراعظم چیئرمین منتخب کرےگاتوسیاست ہوگی،موجودہ کرکٹ ٹیم سپر پاور سے بہتر ٹیم بن سکتی ہے