دانیال عزیز نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بد بختی کی علامت ہیں
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پر کڑی تنقید کی ،، کہتے ہیں کہ مخالفین نے بلا ثبوت توہین عدالت کی درخواست دائر کی ، ہم مخلافین کی طرح نہپیں ہیں، اداروں کی پاسداری کرتے ہیں،تحریک انصاف صرف اداروں کی تضحیک کرتی ہے ،دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے ہر عدالت سے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں،عمران خان کا کسی نہ کسی کی جیب میں ہمیشہ ہاتھ رہا ہے،، عمران خان نے 1997 میں 5 نشستوں پر شکست کھائی ، تحریک انصاف نے اپنے ہی صوبے میں احتساب کے ادارے کو تالے لگادیئے،دانیال عزیز نے مزید کہا کہ عمران خان انڈیا سے پیسے لیتے رہے ہیں ، عمران خان انسداددہشت گردی عدالت کےاشتہاری ہیں، انوکھے لاڈلے کو کتنی دیر بچاو گے،، جمائما کی ٹوئٹ دھری رہ گئی ،عمران خان نے لکھ کر دے دیا کہ منی ٹریل نہیں ہے۔