شرجیل میمن نے اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کر دیا

شرجیل میمن نے اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔۔ بولے کہ جب میرے خلاف کوئی کیس نہیں تو نام کیوں ای سی ایل میں ڈالا گیا, شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پی آئی اے کے سربراہ ہیں۔۔ نیب جرمن جہازوں کے کیس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے یا پھر پنجاب میں گھس کر دکھائے,سندھ کے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ روزانہ نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالوں کے جواب دینے کو تیار ہیں, شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا اور گاڑی میں بھی اغوا کاروں نے اپنا تعارف نہیں کرایا, یہ سب عدالتی احکامات کی خلاف ورزی تھی۔۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، اگر وہاں اُترتا تو الزام لگتے۔۔ اسلام آباد میں میاں صاحب کی حکومت نے بڑی اچھی مہمان نوازی کی,پی پی رہنما شرجیل میمن نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا۔۔ بولے کہ رحم کی اپیل نہیں کروں گا, پاکستان سے جانے تک اُن پر کوئی کیس نہیں تھا۔۔ اب ایک ریفرنس بنایا گیا ہے دوسرا تیار ہو رہا ہے

Most Popular