وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

خیرپور کے جیلانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرنے سے قبل سندھ حکومت سے رابطہ کرنا چاہیے تھا ،، گرفتاری کا اقدام خود ہی اٹھایا گیا،، جبکہ گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے،، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے،، اور پارٹی کے دروازے ہرکسی کے لیے کھلے ہیں ،، مردم شماری سے متعلق اب بھی تحفظات برقرار ہیں،، پنسل سے فارم کیوں فل کیے جا رہے ہیں،،خفیہ مردم شماری بھی کی جا رہی ہے،، انہوں نے کہا کہ اپنے تحفظات سے متعلق اداروں کو آگاہ کر دیا ہے،،

Most Popular