پانامہ کیس میں نون اورقانون میں سےکسی ایک کاجنازہ نکلےگا, شرجیل میمن کی گرفتاری اوررہائی صرف کمپنی کی مشہوری کیلئےکی گئی,عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

پانامہ کیس میں نون اورقانون میں سےکسی ایک کاجنازہ نکلےگا, شرجیل میمن کی گرفتاری اوررہائی صرف کمپنی کی مشہوری کیلئےکی گئی,عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں بد ترین ڈکٹیٹرشپ کے سائے میں جمہوریت پل رہی ہے۔ بزنس مین طرز کی سیاست پر چوروں اور ڈاکوں نے اتحاد کر رکھا ہے جسے توڑنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا, انہوں نے کہا کہ ملک میں دودھ، دوا اور حکومت سمیت کوئی چیز خالص نہیں, عوام کے خون پسینے کی کمائی اپنی اولادوں میں بانٹنے والے جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں, شیخ رشید کا کہنا تھا شرجیل میمن کی رہائی، ملٹری کورٹس کے پیچھے ڈیل کا نتیجہ ہے, ڈاکٹر عاصم اور عزیر بلوچ کے حوالے سے بھی جلد حقیقت سامنے آ جائے گی, شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ سال پاکستانی سیاست میں اہم ترین سال ہے۔ کرپشن کے بڑے مقدمے میں انصاف نہ ملا تو تباہی آ سکتی ہے

Most Popular