پیپلز پارٹی کے کارکن کہیں بھاگنے والے نہیں، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،شرجیل میمن کیسز کا سامنا کرنے آئے ہیں, وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

پیپلز پارٹی کے کارکن کہیں بھاگنے والے نہیں، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،شرجیل میمن کیسز کا سامنا کرنے آئے ہیں, وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، شرجیل میمن عدالت کے حکم پر آرہے تھے اور وہ عدالت میں پیش بھی ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملے کرنے والے مزے سے گھوم رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا کہیں بھاگنے والے نہیں ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی اداروں کے ناجائز اقدامات برداشت نہیں کریں گے، ایسا ہی چلتا رہا تو وفاقی اداروں سے بوریا بستر گول کرنے کا کہیں گے، وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اورعدالت نے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی معاملات میں دخل اندازی کرنے والا میں کون ہوتا ہوں، متحدہ سے کہا تھا فاروق ستار ضمانت لیں اور عدالت کا سامنا کریں،انہوں نے بتایا کہ سانحہ سیہون کے کچھ شواہد ملے ہیں جس پر کام کر رہے ہیں

Most Popular