ہم سینیٹر، ایم این اےاورایم پی اےبننےنہیں آئےصحیح غلط، فائدےاورنقصان کووجہ بنا کرجدوجہدکا آغازکیا،,پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال

ہم سینیٹر، ایم این اےاورایم پی اےبننےنہیں آئےصحیح غلط، فائدےاورنقصان کووجہ بنا کرجدوجہدکا آغازکیا،,پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال

کراچی کے مقامی ہال میں پی ایس پی بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ذاتی مفادات کا نہیں سوچا، ہمیں اشتہارات دینے کی ضرورت نہیں ۔اپنے ہاتھوں سے تین سو ارب روپے خرچ کیے، تین روپے کی کرپشن کا الزام کوئی نہیں لگا سکتا ، انہوں نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو رشوت العباد قرار دیا,مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹر، ایم این اے اور ایم پی اے بننے کیلئے نہیں آئے، صحیح اور غلط، فائدے اور نقصان کو وجہ بنا کر جدوجہد کا آغاز کیا، فائدے کا کام تو ایم کیو ایم میں رہنے میں تھا، ہمیں فطرہ زکوٰۃ، کھالیں جمع نہیں کرنی ہیں، کراچی کا حل پاکستان کا حل ہے، ہماری حالت زار کو بدلنے کےلئے فرشتے نہیں اتریں گے،مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے مہاجروں کی شناخت مسخ کی، عمران خان کو ووٹ بھی بانی ایم کیو ایم سے نفرت سے اظہار پر ملے، لڑوا کر سیٹیں نہیں چاہئیں، لوگوں کو مجبور نہیں کریں گے ہم ہی آپشن ہیں

Most Popular