انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے، فیصلے سے قوم کی سبکی ہوئی, رحمان ملک

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے، فیصلے سے قوم کی سبکی ہوئی, رحمان ملک

اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، نریندر مودی کی تقاریر کو آئی سی آئی جے میں دکهایا جانا چاہیے تها، ریکارڈ پر جوچیزیں موجود تھیں وہ کیوں پیش نہیں کی گئیں ، قوم کی سبکی ہوئی ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارا کیس یو این او میں اٹهایا ہوتا تو یہ کیس آئی سی جے نہیں جاتا، پاکستان کیس کو لے کر یو این او میں جائے ، مودی نے پاکستان توڑ نے کی بات تهی اس کو بهی اٹهایا جانا چاہیے، رحمان ملک نے کہا کہ میں خود اس کیس کو لے کر پیش کرنے کے لیے تیار ہوں

Most Popular