جعلی اور غیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر لائحہ عمل اپنا یا گیا:شہبازشریف

 جعلی اور غیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر لائحہ عمل اپنا یا گیا:شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کئی گئی اصلاحات قابل ستائش ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز کے ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال کر بہترین ادارہ بنانا ہے ۔ ادارے میں بہترین، با صلاحیت اور پروفیشنل افرادی قوت لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر لائحہ عمل اپنا یا گیا ہے۔ ادویات کی خریداری ، ترسیل اور تقسیم کا جدید نظام اپنایا گیا ہے۔

Most Popular