حکومت لوڈشیڈنگ فری پاکستان بنانے کی خواہشمند ہے،جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے،وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی

حکومت لوڈشیڈنگ فری پاکستان بنانے کی خواہشمند ہے،جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے،وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں نویں سالانہ پاورجینریشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسلہ انرجی کرائسیز کا ہے،، موجودہ حکومت اس مسئلے کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،، حکومت فری لوڈشیڈنگ پاکستان کی خواہشمند ہے، 2013 سے اب تک 17700 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،عابد شیرعلی نے کہا کہ پاور سیکٹر میں ریکوری کے لئے ہم کوشش کررہے ہے،، ہم سے پہلے پاکستان میں پاور سیکٹر پر کام نہیں کیا گیا،، ہم نے جو وعدے کیے تھے ان کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں،وزیر مملکت نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاورسیکٹر کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا، لوڈشیڈنگ وہاں پر ہے جہاں چوری کے فیڈرز ہے، اسمبلی کے نمائندے چوروں کے نمائندگی کرتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام کو ہم ایسے نہیں چھوڑ سکتے،، یہ صوبائی حکومتوں کا کام ہے کہ بجلی چوروں کو پکڑیں،، ان علاقوں میں بجلی نہیں ملے گی جو بل نہیں دیتے

Most Popular