عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات دوردورتک نہیں،آئندہ انتخابات میں سیاسی کیریئربھی ختم ہوجائے گا,وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ

 عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات دوردورتک نہیں،آئندہ انتخابات میں سیاسی کیریئربھی ختم ہوجائے گا,وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا رویہ ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔انھیں اپنے رویے سے مزید نقصان ہوگا, ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے دور دور تک امکانات نہیں،ان کا سیاسی کیئریرآئندہ الیکشن میں ختم ہوجائے گا, ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کے شیطان نے ملک وقوم کیخلاف بات کی۔۔مخالفین ہم پر الزامات لگاکرہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے سپریم کورٹ سے انہی کا جنازہ نکل گیا۔۔ان کاکہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں آئی سی جے کے اختیارات پرابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا, رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کچھ عناصرلاہوراورپنجاب کی ترقی نہیں چاہتے اس لیے الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں ، منفی سیاست کا نقصان مخالفین کو ہی ہوگا

Most Popular