نواز شریف بتائیں ان کے دنیا میں کتنے کاروبار ہیں,حکمران لمیٹڈ کمپنیاں بنا کر قومی پیسہ لوٹ رہے ہیں,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

نواز شریف بتائیں ان کے دنیا میں کتنے کاروبار ہیں,حکمران لمیٹڈ کمپنیاں بنا کر قومی پیسہ لوٹ رہے ہیں,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔ اس نے تخریب کاری کا اعتراف بھی کیا, اگر اسی طرح کا کوئی جاسوس بھارت پکڑتا تو کسی عالمی عدالت کی پرواہ نہیں کرتا,عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس کے بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں۔۔ نواز شریف ذاتی مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔۔ کپتان نے دعویٰ کیا کہ نواز جندال ملاقات کے بعد کلبھوشن کیس کا فیصلہ ہوا۔۔۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف بتائیں آپ کے دنیا میں کتنے بزنس ہیں؟ آپ کے ہندوستان میں کیا مفادات ہیں؟ جے آئی ٹی اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کے بزنس کہاں کہاں ہیں,عمران خان کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے آنے سے پہلے ہندوستان امیر ملک تھا مگر اس کے بعد غریب ہو گیا کیونکہ انگریزوں نے ہندوستان کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیج دیا ۔۔آج یہی کام حکمران کر رہے ہیں۔۔ پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی تھی اب شریف لمیٹڈ کمپنی ہے۔۔ اسی طرح سندھ میں زرداری کمپنی۔۔ بلوچستان میں فضل الرحمان اور کے پی میں اسفندیار نے کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔۔ ہر سال ایک ہزار ارب روپیہ چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے,عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے ورکرز کو ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔۔ مختلف پابندیاں لگائی جا رہی ہیں, وہ متنبہ کرتے ہیں کہ حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ وہ سڑکوں پر نکلیں گے,عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں۔ جب تک عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تبدیلی نہیں آئے گی

Most Popular