پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی

پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی

پی ٹی آئی نے حکومت مخالف جلسے کے لئے بلوچستان کا رخ کر لیا ، چیئرمین تحریک انصاف شام کو کوئٹہ میں جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان نیوز اور پانامہ لیکس پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیں گے ،، وزیراعظم سے ایک بار پھر استعفے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلےعمران خان پی ٹی آئی بلوچستان کے عہدیداروں اور بلوچ رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی عمران خان کے ساتھ جلسے سے خطاب خیال کریں گے۔ کپتان اپنے کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کے لئے گزشتہ روزہی کوئٹہ پہنچ گئے تھے۔

Most Popular