کلبھوشن سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا مسئلہ ہے، اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئیے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق

کلبھوشن سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا مسئلہ ہے، اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئیے،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک بھر کے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،، ایاز صادق نے کہا کہ کلبھوشن سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا مسئلہ ہے، اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئیے، مجھے اس کیس کی زیادہ تفصیلات نہیں معلوم اس لئے مزید تبصرہ نہیں کر سکتا،، ڈان خبر معاملے پر بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہرادارے نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ، کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پندرہ سال سے ہر سال کم سے کم ڈیڈھ سو دن میرے صحافیوں کے ساتھ گزرتے ہیں، میڈیا کے ساتھ تعلق قائم ہو گیا ہے،میڈیا کی تنقید ہمارے لئے راہنمائی کا باعث ہوتی ہے، قومی اسمبلی میں حاضری کی کمی ختم کرنا میرا اختیار نہیں، کلبھوشن کے حوالے سے ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے جس سے دشمن فائده اٹھائے، ہمیں اس معاملے پر قومی یکجهتی کا مظاہره کرنا چاہیئے

Most Popular