کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے، شکوک و شبہات بڑھ گئے، اپوزیشن لیڈؑ خورشید شاہ

کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے، شکوک و شبہات بڑھ گئے، اپوزیشن لیڈؑ خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈؑ خورشید شاہ نے کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے حکم امتناعی کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے ،اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت نے نااہلی کا مظاہرہ کیا ،عالمی عدالت میں مقدمہ لڑنے کے لئے اگرچہ فوج نے وکیل مقرر کیا ،،تاہم فوج کا عدلیہ کے حوالے سے زیادہ تجربہ نہیں ،حکومت کو اٹارنی جنرل کو بھیجنا چاہئے تھا ،انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے خاموش بیٹھ کر بھارت کو واک اوور دینے کی کوشش کی ،خورشید شاہ نے سجن جندال کے دورے پر بھی تنقید کی ،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم یا ان کے ترجمان نے سجن جندال کے دورے پر کوئی بات نہیں کی،انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملاقات میں کلبھوشن کی سزائے موت کے حوالے سے بات ہوئی ہوگی،،انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے ہر جو کچھ ہوا اس پر اب قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا ،اپوزیشن لیڈر نے نیوز لیکس پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیشکرنے کا بھی مطالبہ کیا

Most Popular