شیر آج ایبٹ آباد میں دھاڑے گا،مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے کالج گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا گیا,
شیر آج ایبٹ آباد میں دھاڑے گا،مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے کالج گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا گیا،تمام تیاریاں بھی مکمل ہو گئیں،پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،سٹیج بھی تیار ہے،لیگی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ پنڈال کو مسلم لیگ ن کے جھنڈوں اور نواز شریف کے بڑے بڑے فلیکسز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے،جبکہ کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے، لیگی شیروں کو انتظار ہے اپنے قائد کی آمد کا،ایبٹ آباد جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے،،، نااہلی کے بعد یہ نواز شریف کا پہلا جلسہ ہے،مسلم لیگ ن نے دعوی کیا ہے کہ جلسے میں دو لاکھ سے زائد کارکن شرکت کریں گے۔۔۔ جلسے کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس سے پہلے لیگی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،، لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہیں اور دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات فرار چاہتے ہیں، انتخابات وقت پر ہونگے،