حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے, ملک کا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کون ہے اس راز کا جواب دینے والے کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیں گے, فواد چودھری
اپنے ایک بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ انکے اکاؤنٹس میں کیسے آئے، انہو نے کہا کہ وزیراعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کر پا رہے، حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے۔، منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، ملک کا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کون ہے اس راز کا جواب دینے والے کو کروڑ روپے کا انعام دیں گے