آج پاکستان مسلم لیگ (ن) یا نواز شریف کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ امیرمقام

آج پاکستان مسلم لیگ (ن) یا نواز شریف کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ امیرمقام

وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج یہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) یا وزیراعظم محمد نواز شریف کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے اور یہ فتح پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بھی فتح ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کےلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آج وزیراعظم نہیں رہیں گے لیکن ان کے خواب چکنا چور ہو گئے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دامن تو صاف ہے اور ویسے بھی 20کروڑ عوام کا اعتماد اور ان کی دعائیں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں کیونکہ وزیراعظم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کی وجہ سے عوام بھی ان سے محبت کرتی ہے اور ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کرتی ہے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق اور دیگر کو آج شکست ہوئی ہے اور انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے، ہم انشااللہ خیبرپختونخوا میں بھی حکومت بنائیں گے اور وزیراعظم محمد نوا زشریف کو اور مضبوط بنائیں گے۔

Most Popular