سرے محل کا آج تک کوئی حساب نہیں لیا گیا۔ غریبوں کا پیسا ہضم کرنیوالے کرپشن ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں:شہبازشریف

سرے محل کا آج تک کوئی حساب نہیں لیا گیا۔ غریبوں کا پیسا ہضم کرنیوالے کرپشن ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں:شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور کے نواحی گاؤں فتح پور میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت نے نوازشریف پر اعتبار کیا۔ سب کو پتہ ہے کہ سی پیک منصوبے کے حوالے سے نوازشریف کا کیا کردار ہے۔ زرداری کس منہ سے سی پیک کی بات کرتے ہیں۔ قرضے معاف کرانے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ سرے محل کا آج تک کوئی احتساب نہیں لیا گیا۔ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے بارے میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈیمز میں پانی کم ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اربوں ڈالر کے بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ بجلی کے منصوبوں میں سو ارب روپے کی بچت ہوئی۔ غریبوں کا پیسا ہضم کرنیوالے کرپشن ختم کرنے کی بات کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے منصوبوں میں بدعنوانی کا سایہ تک پڑنے نہیں دیا۔ مہذب قومیں عدالتی فیصلے مانتی ہیں۔ پاناما پر عدالتی فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آئے گا۔

Most Popular