عدالت عظمی نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے، نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ہیں۔ سعد رفیق

عدالت عظمی نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے، نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ہیں۔ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالت عظمی نے فیصلہ سنا کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔ پاناما پیپرز کیس کے فیصلہ کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں منٹین ایبلیٹی پر بات کر سکتے تھے تاہم ہم نے ایسا نہیں کیا کیوں کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے فیصلہ سنا کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے جو فیصلہ کیا گیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیر اعظم صادق بھی ہیں اور امین بھی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا قافلہ وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ہیں اور ہم اپنی زندگیاں محمد محمد نواز شریف کے ساتھ جیئیں گے۔ انھوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب رونا بند کر دو ،جاﺅ اور خیبر پختونخوا کی عوام کی خدمت کے لئے کچھ کرو۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پھر کامیاب ہو گی اور ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑ ھیں گے اور ملکی ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔

Most Popular