عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے تھے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ انوشہ رحمان

عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے تھے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ انوشہ رحمان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے تھے۔ پاناما پیپرزکے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، وہ چور دروازے سے حکومت میں آنا چاہتے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنا کریہ بات واضح کردی ہے کہ صرف الزامات لگانے سے کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا اس کےلئے ٹھوس ثبوت بھی فراہم کرنا پڑتے ہیں، عمران خان پاناما پیپرز کے حوالے سے عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے کیونکہ ان کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں تھے اور وہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے سمیت اپنے خاندان کو بھی احتساب کےلئے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں وہ آج سرخرو ہوئے ہیں۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ عدالت عظمی میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کی جیت ہوئی ہے کیونکہ ہمارا دامن صاف تھا۔

Most Popular